Ads

ایف بی آر نے 3 ارب کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز پکڑلیں

کراچی:  ایف بی آر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو سروس کراچی نے 3ارب روپے سے زائد مالیت کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کا سراغ لگالیا۔

ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ 3ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشنز 41 مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس سے کی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ کے استفسار کے باوجود ملزم 3ارب روپے کی بینک ٹرانزیکشنز سے متعلق اپنی آمدن کے ذرائع بتانے میں ناکام رہا ہے اور ملزم نے اپنے داخل کردہ ٹیکس گوشوارے میں 3ارب روپے کی بینک ٹرانزیکشنز کو ظاہر نہ کرکے1ارب روپے سے زائد مالیت کی ٹیکس چوری کی ہے۔

کراچی کے رہائشی محمدمنشا نامی ٹیکس دہندہ نے اپنے بینک کھاتوں کے ذریعے مزکورہ ٹرانزیکشنز کی ہیں جوڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی آئی آر کوذرائع آمدن بتانے میں ناکام رہاہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے محمدمنشا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کے41بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں جبکہ عدالت نے ملزم کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادیں بھی ضبط کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ملزم محمدمنشا ٹرانسپورٹ لاجسٹک اور کلیئرنگ فارورڈنگ کے کاروبار سے منسلک ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ نے محمدمنشا کو4مرتبہ طلب کیا لیکن انھوں نے صرف ایک مرتبہ پیش ہو کر مہلت طلب کی جس کے بعد وہ طلبی کے نوٹسز کے باجود ڈائریکٹوریٹ میں پیش نہ ہوسکے۔

ڈائریکٹوریٹ نے جب ان کے وارنٹ جاری کیے تو انھوں نے عدالت 20 لاکھ مچلکے پرضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ ملزم کی ان دیگر کمپنیوں کی بھی تحقیقات کررہا ہے جن کے وہ ڈائریکٹر ہیں۔

The post ایف بی آر نے 3 ارب کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز پکڑلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39388by
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment