Ads

میچ فکسنگ؛ اومان کے بلوشی پر 7 برس کی پابندی

 دبئی:  آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے جرم میں اومان کے کرکٹر یوسف عبدالرحیم ال بلوشی پر 7 برس کی پابندی عائد کر دی۔

یوسف عبدالرحیم ال بلوشی پر گذشتہ برس یو اے ای میں کھیلے گے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے موقع پر ساتھی کرکٹر کو فکسنگ پر اکسانے سمیت 4 چارجز میں جرم ثابت ہونے پر سزا دی گئی ہے۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر انٹیگریٹی الیکس مارشل کا کہنا ہے کہ بالوشی کا جرم کہیں زیادہ سنگین نوعیت کا تھا، اگر انھوں نے اپنا جرم قبول اور تحقیقات میں تعاون نہ کیا ہوتا تو انھیں کہیں زیادہ سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔

واضح رہے کہ بلوشی سے بحرین میں ایک غیرمنظورشدہ ایونٹ میں مشکوک شخص نے ملاقات کی اور بعد میں 2 دیگر افراد سے ملاقات کروائی، جنھوں نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں اومان کے ایک مخصوص کرکٹر کو دام میں الجھانے کی ہدایت دی۔

جب بلوشی نے مذکورہ پلیئر سے رابطہ کیا تو انھوں نے نہ صرف پیشکش رد کردی بلکہ رپورٹ بھی کردی۔ جب بلوشی کو اس بارے میں علم ہوا تو انھوں نے فوری طور پر اپنے موبائل کا ڈیٹا ہی ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم بعد ازاں تحقیقات میں اپنا جرم قبول کرلیا۔

The post میچ فکسنگ؛ اومان کے بلوشی پر 7 برس کی پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HOMOul
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment