Ads

چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری، فی کلو پرچون قیمت 88 روپے تک پہنچ گئی

 لاہور:  چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پرچون مارکیٹ میں فی کلو قیمت 88روپے تک پہنچ گئی۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت مزید 4روپے فی کلوبڑھ گئی، پرچون مارکیٹ میں فی کلو قیمت 88روپے تک پہنچ گئی۔ قیمتوں میں اضافہ سٹہ مافیا کی طرف سے بڑے پیمانے پر چینی کی خریداری کے بعد ہوا ہے۔

پیرکے روز چینی کا ایکس مل ریٹ 78 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، پچاس کلو بوری کا ایکس مل ریٹ 3900 سے تجاوز کرگیا۔ ایکس مل ریٹ بڑھنے سے تھوک مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت بڑھ گئی۔ اکبری منڈی میں پچاس کلو چینی کی بوری 4100 روپے میں فروخت ہوئی ۔جس سے تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 82 روپے فی کلو ہوگئی ۔

The post چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری، فی کلو پرچون قیمت 88 روپے تک پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2v05vb9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment