Ads

نسیم شاہ کی بولنگ اسپیڈ سے زیادہ معیار پر توجہ مرکوز

 لاہور:  نسیم شاہ کی بولنگ اسپیڈ  سے زیادہ معیار پر توجہ مرکوز ہے،پیسر کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کا ریکارڈ توڑنے کے بارے میں نہیں سوچتا، یارکر سمیت بولنگ میں اپنی مہارت بہتر بنانا چاہتا ہوں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB کے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ میں شعیب اختر کا انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ توڑنے کے بارے میں نہیں سوچتا، میری توجہ یارکرز میں مہارت سمیت اپنی بولنگ کا معیار بہتر بنانے پر مرکوز ہے،ابھی تک ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا موقع نہیں ملا، اس فارمیٹ میں بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانا چاہتا ہوں۔

پیسر نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر کا اعزاز حاصل کرنا یادگار لمحہ تھا، اپنی کامیابی کے سفر میں ہمیشہ محنت پر یقین رکھا،نوجوانوں کیلیے بھی پیغام ہے کہ یہی راستہ اختیار کریں۔

ایک سوال پر  نسیم شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی کا موقع ملنا بڑے فخر کی بات ہے،ابتدائی دونوں میچز میں احتیاط برتتے ہوئے میدان میں اتارنے سے گریز کیا گیا لیکن اب مکمل فٹ ہوں، گذشتہ سال انجرڈ ہونے کی وجہ سے کوئی میچ نہیں کھیل پایا تھا لیکن پریشانی اس لیے نہیں ہوئی کہ ڈریسنگ روم میں خاندان جیسا ماحول تھا۔

انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد بہترین کپتان اور کرکٹ کی گہری سمجھ بوجھ رکھتے ہیں،بولنگ کرتے ہوئے بھی ان کی رہنمائی کا بہت فائدہ ہوتا ہے،اس بار بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کمبی نیشن بڑا متوازن اورپوری امید ہے کہ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

 

 

The post نسیم شاہ کی بولنگ اسپیڈ سے زیادہ معیار پر توجہ مرکوز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PxoeSO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment