حمل:
21مارچ تا21اپریل
سیاست سے تعلق رکھنے والے حضرات تھوڑی سی احتیاط کرلیں ۔ لہٰذا ہر قدم انتہائی سوچ بچار کے بعد اٹھائیے۔ اپنے دوستوں سے بھی ہوشیار رہیں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
ہوش و حواس کو بحال رکھتے ہوئے اہم امور انجام دیں، اپنے حقوق کی حفاظت ضرور کریں لیکن جذباتی انداز سے نہیں ورنہ جذباتی پن آپ کو لے ڈوبے گا۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
حالات کی رفتار بے ڈھنگی سی رہے گی لیکن اتنی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑ سکتا ہے جتنی کہ گزشتہ تھیں اگر آپ اپنی صلاحیتوں کو پورے اعتماد کے ساتھ بروئے کار لاتے رہیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آپ کو عجیب و غریب خیالات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے لہٰذا ہماری مانئے گھر میں کوئی بات آپ کی منشاء کے خلاف بھی ہو جائے تو اظہار ناراضگی نہ کریں بلکہ اپنی صحیح بات کی وضاحت کرنے کی کوشش کریں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اگر آپ کا کوئی مخالف صلح پر آمادہ ہو تو بلاتاخیر آپ بھی ایسا ہی کریں، کم از کم ایک پریشانی تو ختم ہو گی اپنے دشمنوں کو بھی دوست بنائیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آپ کے دوست آپ کو اپنے کسی مقصد کے تحت غلط راستے پر چلانے کو کوششوں میں مصروف ہیں۔ کیا آپ کسی بہت بڑی پریشانی میں مبتلا ہونے سے قبل اپنا راستہ خود تبدیل نہیں کر سکتے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
کاروباری مراسم میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے بفضل خدا اس کے بڑے اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور اچھی فرموں کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
کسی کاروباری سکیم کو عملی شکل دے کر آپ خاصا مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اپنے غصہ پر قابو رکھیں ورنہ اچھے بھلے دوست مخالف بن سکتے ہیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
مذہب میں بھی دلچسپی قدرے کم رہے گی اور یہ اچھی بات نہیں کیونکہ جب بھی انسان پر مصیبتوں اور پریشانیوں کا غلبہ ہو جائے تو اس کی نجات اسی صورت میں ہو سکتی ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
کاروباری افراد اپنی محنت کی بدولت بہت جلد بلندی کو چھو سکتے ہیں، مزاج کی گرمی کو حتی الامکان کم کر دیجئے، کسی بھی معاملے کو جذباتی نقطہ نظر سے پرکھنا فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
اپنے مزاج میں ٹھہرائو پیدا کریں غیر مستقل مزاج لوگ ترقی کے راستے پر دوسروں سے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں، کسی بھی کام کی تکمیل کا ارادہ کر لیں تو پھر پیچھے نہ ہٹیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
پوشیدہ صلاحیتوں سے کام لیکر حالات سنوارنے کی کوشش کریں، ان گنت خوشیوں کے پھول آپکے دامن میں ہوں گے جذباتی بن کر احمقانہ اقدامات سے ہر راہ کانٹوں بھری ہو سکتی ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SR95he
0 comments:
Post a Comment