Ads

سعودی عرب میں گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت

ریاض: سعودی عرب میں سب سے بڑے گیس ذخیرے کا افتتاح جلدکردیا جائے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سپریم ہائیڈرو کاربنز کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سعودی عرب کے مشرق میں الجافورہ گیس فیلڈ کو ترقی دینے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، یہ گیس فیلڈ ملک میں گیس کا اب تک دریافت کیا گیا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جس کی لمبائی 170 کلومیٹر ہے اور چوڑائی 100 کلو میٹر ہے۔

واضح رہے کہ ذخیرے میں قدرتی گیس کے ذخائر کے حجم کا تخمینہ 200 ٹریلین مکعب فٹ لگایا گیا ہے۔

 

The post سعودی عرب میں گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Tclg78
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment