Ads

کراچی میں اسکول وین آگ لگنے سے جل گئی، طلبہ کو بچالیا گیا

کراچی: گلزارہجری روڈ پر اسکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی جب کہ وین میں اسکول کے بچے سوار تھے جنھیں بروقت وین سے اتارکرمحفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

سچل تھانے کی حدود گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی گلزارہجری روڈ پر اسکول وین (ہائی روف) رجسٹریشن نمبر پی اے 3017 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی جس وقت اسکول وین میں آگ بھڑکی اس وقت وین میں اسکول کے بچے سوار تھے جنھیں بروقت وین سے اتارکرمحفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

 

آگ کے باعث اسکول وین مکمل طور پر جل گئی جبکہ آتشزدگی کے باعث اسکول وین میں بچوں کے بستے اور سامان بھی خاکستر ہو گیا، اسکول وین میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی روانہ ہوئی لیکن فائر بریگیڈ کے عملے کے پہنچنے سے قبل ہی اسکول وین میں لگنے والی آگ بجھ چکی تھی، اسکول وین میں آگ لگنے کی اطلاع پر سچل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے اسکول وین کے ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا جبکہ اسکول وین کوتحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

ایس ایچ او شفیق الرحمن نے بتایا کہ اسکول وین پٹرول پر چلائی جا رہی تھی اسکول وین میں سی این جی سلنڈر نصب ضرور ہے لیکن سی این جی کی لائن کٹی ہوئی تھی انھوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اسکول وین میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

The post کراچی میں اسکول وین آگ لگنے سے جل گئی، طلبہ کو بچالیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3c7dCni
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment