Ads

پاکستان میں ہر سال سمندر 50 ہزار ایکڑ زمین نگلنے لگا

کراچی:  ماہرین امراض سینہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال سمندر پچاس ہزار ایکڑ زمین نگل رہا ہے جب کہ خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے سبب سمندری سطح میں ایک اعشاریہ ایک ملی میٹر سالانہ کا اضافہ ہو رہاہے۔

ماہرین امراض نے کراچی کے مضافات میں ٹرٹل بیچ کے قریب ڈبلیو ڈبلیو ایف کی آب گاہ (ویٹ لینڈ) پر شجرکاری مہم کے آغاز کے بعد شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیاکے ان 10ممالک کی فہرست میں شامل ہے جنھیں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرہ ہے،سمندری جنگلات موسمیاتی تبدیلیوں پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

پاکستان چیسٹ سوسائٹی (پی سی ایس) کے صدر اوراوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر نثار احمد راؤ ڈاکٹر نوشین سیف جنرل سیکریٹری (پی سی ایس) ڈاکٹر مرزا سیف اللہ بیگ ، ڈاکٹر نغمان بشیر ،بریگیڈیئرجمال احمد ،ڈاکٹر عبدالجبار اچکزئی ڈاکٹر مقبول ،ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن ،پروفیسر خالد وحید ،پروفیسر سعدیہ اشرف،پروفیسر علی زبیری ،ڈاکٹر ندیم احمد، ڈاکٹر شاہینہ قیوم، ڈاکٹر سید ظفریاب حسین، ڈاکٹر شکیل صدیقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شجر کاری کے ذریعے گلوبل وارمنگ کو کم کیاجاسکتا ہے۔

پاکستان میں سرکاری سطح پر بھی یہ مہم کلین اینڈ گرین پاکستان کے نام سے چلائی جارہی ہے چند درخت لگا کر یقینا ماحول کی بہتری ممکن نہیں مگر اس طرح کے اقدامات سے لوگوں میں شجرکاری اور ماحول کو بہتر بنانے کا شعور پیدا ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھاکہ 70لاکھ سے زائد افراد فضائی آلودگی کے باعث قبل ازوقت لقمہ اجل بن جاتے ہیں ،ماحول کو صاف بناکر ہم اس طرح موت کے شکار ہونے والے اکثر افراد کو بچا سکتے ہیں،اسی لیے چیسٹ کون2020 کا آغاز شجرکاری سے کیا جا رہا ہے تاکہ ماحول کو بہتر بنانے کی اخلاقی اور سماجی ذے داری کو پورا کیا جا سکے، سینے کے امراض کی بنیادی وجوہ کم کرنے کیلیے شہری صنعتی، سمندری اور مجموعی فضائی آلودگی پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں صنعتی وٹریفک کی آلودگی کے ساتھ شعور کی کمی کے نتیجے میں بھی آلودگی بڑھ رہی ہر سال اسموگ کے نتیجے میں جانیں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

پروفیسر نثار احمد راؤ نے اس موقع پر بتایاکہ پاکستان چیسٹ سوسائٹی کی ہردوسال کے بعد ایک بین الاقوامی کانفرنس ہوتی ہے جو اس سال چیسٹ کون 2020 کے نام سے مارچ کے آخری ہفتے میں منعقد ہو رہی ہے ،کانفرنس کا آغاز ہم نے صحت مند پھیپھڑے صحت مند زندگی کے نعرے کے ساتھ شجرکاری مہم سے کر دیا ہے ،کانفرنس میں امراض سینہ کے فزیشن اور سرجن شریک ہوں گے جس میں چودہ ورکشاپس اور 15 غیرملکی ماہرین اس کانفرنس کے سائنٹفک سیشنز سے خطا ب کریں گے۔

The post پاکستان میں ہر سال سمندر 50 ہزار ایکڑ زمین نگلنے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TczE0s
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment