Ads

پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کا مزید ایک کیس سامنے آنے کی تصدیق کردی جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹ کرتے ہوئے ملک میں آنے والے پانچویں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ گلگت سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت بھیجے گئے ٹیسٹ میں خاتون میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون مریضہ پمز اسپتال میں داخل ہے، تاہم مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا وفاق میں بہترین علاج ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیس سامنے آگئے

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان میں 26 فروری کو تصدیق ہونے والے کورونا وائرس کے دو کیسز میں ایک کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں سامنے آیا تھا۔ جب کہ 29 فروری کوڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید دو کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی تھی ان دونوں کیسز میں سے بھی ایک کیس کراچی میں اور دوسرا اسلام آباد میں سامنے آیاتھا۔

The post پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Igb2Oh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment