Ads

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے حکومت نے مہنگائی میں پسے عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کر دیا، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں7 روپے تک کمی کر دی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق ہوچکا ہے۔

بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوتا ہے اسی لیے عوام کو شکوہ تھا کہ قیمتوں میں اضافہ تو بڑے کھلے دل سے کیا جاتا ہے لیکن کمی کرنے کے موقع پر محض برائے نام کمی کی جاتی ہے جس کا عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور لوگ کہتے ہیں کہ کمی کی صورت میں بھی کھلے دل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

قیمتوں میں کمی کے لیے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اگرچہ مبصرین کا مطالبہ تھا کہ کمی اور زیادہ کی جانی چاہیے تھی۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ چاہتے تھے کہ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے لیکن وزیر اعظم نے انکار کر دیا۔

ذرایع کے مطابق وزیر اعظم کا موقف تھا کہ پچھلی حکومت پہلے ہی غریب عوام کو نچوڑ چکی ہے، اس لیے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہاں ایک اور بات کا ذکر اس لیے ضروری ہے کہ عام لوگوں کے استعمال کی اشیاء کو ہر صورت میں ان کی پہنچ میں رکھا جانا چاہیے اور اگر حکومت کو کوئی خسارہ ہوتا ہے تو اسے لگژری اشیاء پر ٹیکسوں میں اضافے سے پورا کرنا چاہیے۔

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Tegl6Z
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment