ایمسٹر ڈیم: دنیا کے عظیم مصور اور پینٹر فان گوخ کی مشہور پینٹنگ ایک میوزیم سے چوری ہوگئی ہے جسے ایک اور میوزیم سے کچھ دنوں کےلیے مستعار لیا گیا تھا۔
ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے سنگر لارین میوزیم میں یہ تصویر کچھ عرصے کے لیے رکھی گئی تھی۔ میوزیم کورونا وبا کے تحت بند تھا اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک چور اس پینٹنگ کو لے اڑا ہے۔ اس تصویر کو فان گوخ نے ’دی پرسونیج گارڈن ایٹ نیونین ان اسپرنگ‘ کا نام دیا تھا جو ایک انمول شاہکار ہے۔
یہ تصویر 1884 میں بنائی گئی تھی اور اسے چند دنوں کےلیے گروننگر میوزیم سے عاریتاً لاکر سنگر لارین میوزیم میں رکھا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد میوزیم کے سربراہ جان رڈولف ڈی لورم نے کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد بہت صدمے میں ہیں اور یہ نہ صرف ان کےلیے بہت بری خبر ہے بلکہ خود گروننگر میوزیم کے لیے بھی بہت تشویشناک خبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فن اور آرٹ پورے معاشرہ کا اثاثہ ہوتا ہے۔ اسے دیکھ کر لوگ خوش ہوتے ہیں اور جذبہ جاگتا ہے اور اس مشکل وقت میں لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس وقت میں پینٹنگ کا چوری ہونا ایک بڑا المیہ ہے۔
The post کورونا وبا کے بعد میوزیم سے فان گوخ کی قیمتی پینٹنگ چوری ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WXHNbr
0 comments:
Post a Comment