جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہورہی ہے اس لئے صوبائی حکومتیں اور این ڈی ایم اے صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کریں۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے،اس صورت میں وہ صوبائی حکومتوں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان جب تک اپنی کٹس کی تصدیق نہیں کرتا، اس وقت تک صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کی جائیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری ٹیسٹ کٹ اگر بیمار مریض کو صحتمند ظاہر کردے گی تو اس کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔
The post صوبائی حکومتیں اور این ڈی ایم اے صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کریں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bExayA
0 comments:
Post a Comment