Ads

آرگینک طریقے سے گندم کی فی ایکڑ پیداوارمیں 15 من کا اضافہ

لاہور: آرگینک طریقے سے گندم کی فی ایکڑپیداوارمیں 30 سے 35 فیصد اضافے سے متعلق تفصیلات سے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوآگاہ کیاجائیگا۔

آرگینک پروٹوکول تیارکرنیوالے زرعی ماہرسید بابرعلی بخاری نے بتایا کہ گزشتہ برس اسی 11 ایکڑرقبے پر عام طریقے سے گندم کاشت کی گئی تھی جس سے مجموعی طورپر 174من گندم حاصل ہوئی تھی جبکہ اس سال جب ہم نے یہاں آرگینک پروٹوکول استعمال کیا تو پیداوار341 من آئی ہے، فی ایکڑ15 من کا اضافہ ہوا ہے۔

کھاد اور ادویات کے استعمال کے بغیرکاشت کی گئی گندم میں گلوٹن کی مقداربھی عام گندم کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، اس سے قبل اسی طریقہ کاشت سے چاول کی فی ایکڑ اضافی پیداواربھی حاصل کی جاچکی ہے۔

لاہورکے سرحدی علاقہ ایچوگل کے قریب 22 ایکڑرقبے پر آرگینک پروٹوکول کے تحت 11 ایکڑرقبے پرگندم کاشت کی گئی تھی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 30 سے 35 فیصدزیادہ پیداوارحاصل ہوئی ہے۔

 

The post آرگینک طریقے سے گندم کی فی ایکڑ پیداوارمیں 15 من کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Se4Pb4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment