اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی ایکنک نے 250 ارب روپے سے زائد مالیت کے 4 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں 12.43 ارب کی لودھراں ملتان 62 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کی منظوری دی ،جس میں لودھراں ملتان این 5 سیکشن میں 2 فلائی اوور، 2 انٹر چینج اور 4 چھوٹے پل شامل ہے۔
پنجاب کے 11 کم ترقی یافتہ اضلاع میں 32 ارب سے ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔ کے پی کے تمام 26 اضلاع میں 30 ارب کے اری گیٹڈ ایگریکلچر پراجیکٹ کے علاوہ175 ارب سے زائد کے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پرتحفظات ظاہرکرتے ہوئے مشروط منظوری دی گئی۔یہ منصوبہ پہلی بار 2008ء میں 60 ارب کی لاگت سے منظور کیا گیا تھا۔
2015ء میں نوازشریف حکومت نے اس بنیاد پراس کی لاگت 101ارب منظورکی کہ مقامی لوگوں نے اپنی ارضی کے عوض حکومتی قیمت کی پیشکش قبول نہیں کی تاہم وزارت پانی نے منصوبے کی لاگت 175ارب 40کروڑتک پہنچادی ہے جو 2008ء کے تخمینے سے 291 فیصد زیادہ ہے۔
The post 250 ارب کے 4 منصوبے، دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت پر تحفظات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3f6JNoz
0 comments:
Post a Comment