اسلام آباد: پاک فوج کے دستے ملک بھر میں کورونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور کورونا پرقابو پانےکے لیے ملک بھرمیں سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔
پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں ملک بھر میں جاری ہیں اور پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرعوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں 3لاکھ 50 ہزارفوجی امدادی پیکجز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ امدادی پیکجز کھانے پینے اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء پر مشتمل ہیں۔ یہ امدادی پیکجز فوجی افسروں وجوانوں کی تنخواہوں سے جمع رقم سے خریدے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی سامان گلگت بلتستان، آزادکشمیرکے دوردراز پسماندہ علاقوں کے علاوہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے معذوروں، محنت کشوں، بیواؤں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیاگیا۔
The post پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3لاکھ 50 ہزار امدادی پیکجز تقسیم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YgF3qg
0 comments:
Post a Comment