Ads

ملک میں طبی شعبے سے وابستہ 399 افراد کورونا کا شکار

 اسلام آباد: ملک بھر میں جہاں عام افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں وہیں صحت کے شعبے سے وابستہ 399 افراد کو بھی اب تک یہ وائرس اپنا نشانہ بناچکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کے 399 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جن میں 193 ڈاکٹر، 61 نرسز اور 145 دیگر ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔

کورونا کا شکار ہیلتھ ورکرز میں سے 166 ملک کے مختلف آئیسولیشن وارڈز جب کہ 136 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 92 ہیلتھ ورکرز نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔

کورونا سے اب تک 5 ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہوچکے، جن میں سے گلگت میں 2 جب کہ اسلام آباد خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ایک ایک پروفیشنل شامل ہیں۔

The post ملک میں طبی شعبے سے وابستہ 399 افراد کورونا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3eWFMCS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment