Ads

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 5038 ہوگئی، 86 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 38 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 86 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 457 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 254 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 5 ہزار 38 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کےایک ہزار26مریض صحت یاب ہوگئے۔

ایک دن میں جانی نقصان

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 37 کی حالت تشویشناک ہے۔

کہاں کہاں کتنے مریض ؟

حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2425، سندھ 1318، بلوچستان 228، خیبر پختونخوا میں 697، آزاد کشمیر 35، اسلام آباد میں 119 اور گلگت بلتستان میں 216  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

3 روز میں 16 ارب 58 کروڑ روپے تقسیم 

ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روہے تقسیم کئے گئے ہیں۔

کورونا کا دوسرا مرحلہ زیادہ خطرناک

انفیکشن کنٹرول سوسائٹی پاکستان کے صدر وپیتھالوجسٹ پروفیسر رفیق خانانی نے کہا ہے کہ کووڈ 19 وائرس کی ایک سے دوسروں میں منتقلی شدت اختیار کرنے لگی ہے۔ پاکستان میں اس وائرس کا دوسرا مرحلہ شدت سے بگڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اگر عوام نے اس مرحلے کو سنجیدہ نہ لیا تو شدید تباہی ہوسکتی ہے۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 5038 ہوگئی، 86 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aY5418
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment