Ads

میڈیا رائٹس کنسلٹنسی؛ پی سی بی80 لاکھ روپے فیس ادا کرے گا

کراچی: میڈیا رائٹس کنسلٹنسی سروسز کیلیے پی سی بی80 لاکھ روپے فیس ادا کرے گا،اگر سابقہ معاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان سے باہرکے براڈکاسٹ معاہدے کا ایک فیصد بھی دیا توکم از کم کمیشن تقریباً چارکروڑ روپے تک بن سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ کے میڈیا رائٹس کا رواں برس اختتام ہو چکا، پی سی بی نے نئے معاہدے کی کنسلٹنسی سروسز کیلیے چند روز قبل اشتہار جاری کیا تھا، ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ14 مئی ہے۔

نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کے پاس موجود بڈکی دستاویزکے مطابق کامیاب کمپنی کو50 ہزار ڈالر(تقریباً80 لاکھ روپے) فیس ملے گی، اگر سابقہ معاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان سے باہرکے براڈکاسٹ کاایک فیصد بھی دیا توکم از کم کمیشن تقریباً چارکروڑ روپے تک بن سکتا ہے،البتہ اشتہار میں کم از کم گارنٹی رقم کے حوالے سے کچھ شامل نہیں۔

یہ ضرور واضح کیا گیا ہے کہ کمپنی کو کسی اسپورٹس آرگنائزیشن کیلیے میڈیا رائٹس، اسپانسر شپ وغیرہ میں مشاورت کے کام کا تجربہ ہونا چاہیے،اس نے فیفا، یوئیفا، آئی سی سی، انگلش پریمیئر لیگ یا کرکٹ آسٹریلیا جیسی کسی نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ کام بھی کیا ہو، پاکستانی کمپنیز میں بہت کم ہی اس شرط پر پورا اترسکیں گی۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ آسٹریلوی کمپنی کولگن بیوئر سے معاہدے کا امکان روشن ہے،اس کے ٹاپ آفیشل سے بورڈ کی ایک اعلیٰ شخصیت کی گذشتہ برس آسٹریلیا میں ملاقات بھی ہوئی تھی،آئی سی سی کے ایک سینئر آفیشل بھی مدد کریں گے، وہ مزید چند ماہ تک ملازمت پر برقرار ہیں لہٰذا انھیں پس منظر میں رہ کر کام کرنا ہوگا، منتخب کمپنی 2020 سے2023تک کے میڈیا کنٹریکٹ کی مالیت و دیگر حوالے سے جائزہ لے کر پی سی بی کو مشورے دے گی،براڈ کاسٹر سے مذاکرات بھی وہی کرے گی۔

واضح رہے کہ بھارت سے سیریز نہ ہونے کی وجہ سے سابقہ معاہدے کی آدھی رقم بھی ملنے کا امکان نہیں ہے، پی سی بی کے سابقہ میڈیا کنٹریکٹ میں موجودہ چیئرمین احسان مانی بڈ کمیٹی کے سربراہ تھے، اس وقت بورڈ نے کسی کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل نہیں کی تھیں۔

 

The post میڈیا رائٹس کنسلٹنسی؛ پی سی بی80 لاکھ روپے فیس ادا کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yX9bfN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment