Ads

رمیز راجہ نے بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کی حمایت کردی

کراچی: سابق قومی کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میں پاک، بھارت کرکٹ سیریز کا حامی ہوں۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز سے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جاری تناؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ہمیں اس طرح کے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانا ہوں گے،یاد رہے چند روز قبل  شعیب اختر نے کورونا متاثرین کی مدد کیلیے روایتی حریفوں میں میچزکی تجویز دی تھی جس پر سابق بھارتی کرکٹرز کا منفی ردعمل سامنے آیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کی بدولت ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع مل سکتا ہے، براڈ کاسٹرز اور منتظمین کو پاک، بھارت میچ کی ضرورت ہے، شائقین کو چاہیے کہ نیوٹرل وینیو پر میچزکیلیے زور دیں۔

The post رمیز راجہ نے بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کی حمایت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3a45aTx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment