Ads

پانچ سالہ بچی کی کورونا کے خلاف مہم مشہور ہوگئی

الاسکا:  ایک پانچ سالہ بچی بھی لوگوں کو کورونا وائرس کے چنگل سے بچانے کے لیے میدان میں آگئی ہیں اور اب ان کی ویڈیو ہزاروں افراد نے دیکھی ہے جس میں وہ ایک جانب تو ہاتھ دھوتی نظر آرہی ہیں تو دوسری جانب لوگوں کو وائرس سےبچاؤ کے لیے گھر پر رہنے کی تلقین کررہی ہیں۔

نووا الاسکا کے علاقے فیئر بینک میں رہتی ہیں اور ان کی ویڈیو 18 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جن میں خود کینیڈا کے وزیرِ اعظم بھی شامل ہیں جنہوں نے اسے بہت سراہا بھی ہے۔

اپنی ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ ’ معذرت کہ آپ کسی سے ملنے کے لیے باہر نہیں جاسکتے اور مجھے اس کا افسوس ہے۔ اسی لیے آپ کہیں نہ جائیں، اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں کیونکہ میں بہت سیریئس ہوں۔

نووا اپنے ایک بھائی اور والدین کے ساتھ الاسکا میں رہتی ہیں اور وہ لوگوں پر زور دیتی ہیں کہ وہ بار بار ہاتھ دھوئیں۔ اپنی ویڈیو کے بارے میں بھی انہوں نے کہا کہ آپ اسے بار بار دیکھیں۔ اس کے بعد بھی نووا نے بہت سی ویڈیو بنائی ہیں جو کورونا وبا سے بچنے کے متعلق ہیں۔

نووا کے والدین اپنی بیٹی کی سمجھ بوجھ اور لوگوں کو گھروں تک رہنے کی مہم سے بہت خوش ہیں۔ اب پانچ سالہ نووا پوری دنیا میں مشہور ہوچکی ہیں۔

The post پانچ سالہ بچی کی کورونا کے خلاف مہم مشہور ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bjqSob
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment