Ads

کراچی میں راشن تقسیم کے دوران جھگڑا؛ پولیس کی مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق

کراچی: نشتر بستی پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی میں نشتر بستی پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ علاقہ مکینوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ راشن تقسیم کے دوران مجمع جمع ہونے پر لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے گھر کی بالکونی میں کھڑی خاتون صبا کو گولی لگی، زخمی خاتون کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون دم توڑ گئی۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیاگیا جس سے پولیس موبائل کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے وقت عظیم سمیت چار اہلکار گشت پر معمور تھے، ہیڈ کانسٹیبل عظیم سمیت چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعہ کے حوالے سے اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور علاقہ ایس پی تمام اہلکاروں سے انکوائری کر رہے ہیں۔

The post کراچی میں راشن تقسیم کے دوران جھگڑا؛ پولیس کی مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VaqPWc
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment