Ads

کعبہ شریف کے اِرد گِرد کھڑی حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ

کعبہ شریف کے اِرد گِرد کھڑی حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ

مکہ معظمہ: حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کعبہ شریف کے اِرد گِرد کھڑی کی گئی حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مسجد الحرام  میں عام عبادت گزاروں کے داخلے پربدستور پابندی برقرار رہے گی۔

الحرمین الشریفین کے انتظام وانصرام کی ذمے دار جنرل پریذیڈینسی کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے جمعرات کو اس فیصلے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پورے رمضان کے دوران میں مسجد الحرام میں جراثیم کش سپرے کا چھڑکاواور صفائی کا عمل جاری رہے گا۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریذیڈینسی اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطے کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاوکے لیے اختیار کردہ حفاظتی اقدامات اور تدابیر اور ان کے موثر ہونے کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور ان کی بنیاد پر ہی رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

The post کعبہ شریف کے اِرد گِرد کھڑی حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ePs4Sj

via Blogger https://ift.tt/2Y3AFef
April 24, 2020 at 10:42PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment