Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کاش آپ ہمارے پرخلوص مشوروں پر عمل کر لیتے لیکن آپ شاید خود ہی حالات بدلنے کی خواہش نہیں رکھتے گزشتہ ایسے مواقع آئے تھے کہ تھوڑی سی جدوجہد رنگ لے آتی۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کاروباری سلسلے میں کسی بڑی پارٹی کو ناراض نہ ہونے دیجئے۔ ملازمت سے تعلق رکھنے والے حضرات اپنے فرائض کی تکمیل اچھے طریقے سے کریں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آپ نے دوستوں کی تعداد میں خاصا اضافہ کر لیا ہے کیا آپ کو یقین ہے کہ یہ وقت پڑنے پر آپ سے غداری نہیں کریں گے؟ دوست آپ کی جڑیں کاٹنے میں مصروف رہیں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

مقدمہ کے سلسلے میں اگر فریق ثانی صلح پر آمادہ ہو تو سوچوں میں وقت نہ گنوایئے یہ صلح آپ کے لئے بڑی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے گھریلو حالات شاندار ہی رہیں گے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کوشش کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے ان پریشان کن حالات سے آپ کو سبق لینا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا آپ اپنی ڈگر نہ بدل سکے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنی راہ بدلنے کی کوشش کیجئے ایسے چند ’’چانسز‘‘ ہیں کہ اگر آپ ہمت کرکے خود کو اخلاقی پابندیوں کا احساس دلانے میں کامیاب ہو جائیں تو پھر تمام الجھے مسائل بآسانی سلجھتے جائیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

خدا کا شکر ادا کیجئے کہ آپ اس خطرناک گڑھے میں گرنے سے بچ گئے جو آپ کی جذباتی ’’اچھل کود‘‘ نے آپ ہی کے لئے کھودا تھا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

عشق و محبت کے چکروں سے خود کو آزاد رکھنے کی کوشش کیجئے گزشتہ کیا گیا نیا کاروبار بھی آپ کو کافی فائدہ دے سکے گا اور آپ کی آمدنی غیر معمولی انداز سے بڑھ سکے گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

غیر ملکی سفر کا پروگرام عملی شکل اختیار کر سکتا ہے آپ کاروباری لحاظ سے بھی خاصا فائدہ حاصل کر سکیں گے اولاد سے وابستہ کوئی خوشی پوری حاصل ہو سکتی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

دماغ پر نت نئے خیالات کا غلبہ رہے گا مخالفین سے صلح کر لینا ہی آپ کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکتا ہے آمدنی بھی بڑھ سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کاروباری اسکیموں کو نئے سرے سے عملی شکل دیں تھوڑا بہت فائدہ لازمی ہو سکتا ہے۔ مکان یا زمین کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے کوئی جذباتی فیصلہ آپ کے ہمدردوں کی تعداد کم کر سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

قریبی عزیزوں سے حتیٰ الامکان دور رہئے۔ مخالفین آپ کے خلاف مشترکہ محاذ بنا سکتے ہیں۔ گھریلو معاملات الجھ سکتے ہیں لہٰذا اپنا دماغ سرد رکھنے کی کوشش کیجئے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wECHGy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment