Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

گھریلو حالات قدرے الجھ سکتے ہیں وجہ آپ کی مزاحانہ بے اعتدالی ہے ۔دیکھیں اگر زندگی کی الجھی ہوئی ڈور سلجھانا چاہتے ہو تو پھر صبر و تحمل اور اعتماد کے ہاتھوں سے کام لیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ آپ کسی کے آگے جھکنا پسند نہیں کرتے آپ خوشامد پسند بھی نہیں ہیں کسی کو دھوکہ دے کر فائدہ حاصل کرنا آپ کے نزدیک عظیم گناہ ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

خدا کا شکر ادا کیجئے یہ دیرینہ الجھن ختم ہو گئی اور آپ کے تعلقات اپنے قریبی عزیزوں سے دوبارہ استوار ہوں گے اب تو یقینا آپ بھی اپنی غلطی کا احساس کر چکے ہونگے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

لاحاصل سوچوں سے نکل کر کوئی بہتر و قابل عمل سکیمیں مرتب کر سکیں، آپ کی سوئی ہوئی صلاحیتیں پورے طور پر بیدار ہو کر آپ کو دوبارہ وہ مقام حاصل ہو سکے گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

بعض امور کے سلسلے میں خواہش و حوصلہ رکھنے کے باوجود آپ کچھ نہ کر سکیں گے آپ کو بسلسلہ کاروبار یہی مشورہ دیں گے کہ بہت سوچ سمجھ کر کچھ کیجئے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مخلص دوستوں سے مشورہ ضرور کرتے رہئے اپنے اخلاق کو کبھی نہ بگڑے نہ دیں کیونکہ عام طور پر یہی دیکھا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ کامیابی کے بعد مصروفیت بڑھ جاتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

عشق و محبت کے یہ سبز باغ ابھی نہ دیکھئے ورنہ فوری طور پر آپ کو خزان اپنی لپیٹ میں لے لے گی تصوراتی محلوں کو خیالات کے ہی ذریعے مسمار کر دیجئے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ کی خداداد صلاحیتیں جنہوں نے ہمیشہ آپ کا ساتھ دیا ہے گزشتہ بعض معاملات کے سلسلے میں مایوسی کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن یہ مایوسی اتنی شدید ہرگز نہیں ہے کہ آپ ہمت ہار جاتے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

شریک حیات آپ کی ہر خواہش پوری کرنے کے لئے مستعد رہیں گے لیکن آپ کے لئے بھی یہ بات لازم ہے کہ آپ بات بات پر الجھنا چھوڑ دیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

گزشتہ ملنے والے سبق کو آپ نے فراموش نہیں کیا ہو گا اسے کبھی نہ بھلائیں اور ہمیشہ اس عہد پر قائم رہنے کی کوشش کریں جو کہ گزشتہ آپ نے اپنے آپ سے کیا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ہم اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ دنیا میں اچھے انسانوں کی بھی کمی نہیں ہے چنانچہ موجودہ فرد جسے آپ اپنی پسند قرار دے رہے ہیں آپ کی زندگی کا حقیقی محافظ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو ہمیشہ جگائے رکھیں تاکہ وقت ضرورت فوری طور پر ان سے کام لے سکیں یوں سمجھ لیجئے کہ مایوسی اور ناامیدی کا طویل اور ناقابل فہم دور ختم ہونیوالا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wECHGy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment