Ads

افغانستان کا داعش خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار

 اسلام آباد: افغانستان نے دہشت گرد اور آئی ایس آئی آیس خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کے تبادلے کا معاہدہ موجود نہیں ہے اس لیے اسلم فاروقی کے ساتھ افغانستان کے قوانین کے مطابق سلوک کیا جائے گا، دونوں ممالک مشترکہ سیکورٹی و امن پلان کے تحت معلومات پر تبادلہ کر سکتے ہیں اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلم فاروقی کے ساتھ افغانستان کے قوانین کے تحت سلوک کیا جائے گا، اسلم فاروقی داعش کا سربراہ ہے جو افغانستان میں بہت سے جرائم میں ملوث ہے جب کہ اسلم فاروقی پر بہت سے حملوں کا بھی الزام ہے جس میں بہت سے افغان شہری اور فوجی جاں بحق ہوئے۔

The post افغانستان کا داعش خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xcnVHn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment