کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کو بھی پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔
ناکوں پر تعینات پولیس اہلکار مبینہ طور پر مال بردار گاڑیوں اور شہریوں کو روک کر نہ صرف بلاوجہ ہراساں کرتے ہیں بلکہ رشوت وصولی کا موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ، رشوت وصولی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے ایس ایچ او یوسف پلازہ سب انسپکٹر انیلا قادر کو معطل کر کے ویسٹ ہیڈکوارٹر تبادلہ کردیا جبکہ رشوت وصولی میں ملوث اے ایس آئی سمیت 2 اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
The post کراچی :لاک ڈاؤن کو بھی پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VNNNCz
0 comments:
Post a Comment