ماسکو: سمندروں کی گہرائیوں میں ایک ’سی اینجل‘ نامی ایک خوبصورت جانور پایا جاتا ہے لیکن وہ کیمرے میں کم کم ہی آتا ہے۔ اب اس کی دلکش ویڈیو دیکھ کر بعض افراد نے کہا ہے کہ یہ کمپیوٹر پر تیارکردہ کوئی سی جی آئی ویڈیو ہے۔
اس کی ویڈیو الیگزینڈر سیمینوف نے بنائی ہے جو سمندروں کی گہرائی میں غیرفقاری (ریڑھ کی ہڈی کے بغیر) جانوروں کی تلاش کرتے ہیں۔ گزشتہ نو برس وہ سمندری ماحول اور جاندار کی تصویر کشی کررہے ہیں۔ اب تک وہ کئی سائنسی اداروں کے ساتھ ملکر حیرت انگیز سمندری جانوروں کی ویڈیو اور تصاویر بناچکے ہیں۔
ان کی خاص دلچسپی سمندری فرش پر موجود رنگ برنگی پلانکٹن بھی ہیں جو بہت خوبصورت اور روشن دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی تحقیق کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ ایک جانب تو ان جانوروں میں دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ نوجوان افراد بھی اس اہم مگر مشکل شعبے کی جانب رجوع کررہے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے سی اینجل نامی سمندری جانور کی ایک خوبصورت ویڈیو بنائی ہے جو دیکھنے میں بہت چھوٹا ہے لیکن انہوں نے بڑی محنت سے اسے کیمرے کی آنکھ میں قید کیا ہے۔ یہ فوٹیج ایکوٹائلس نامی پروجیکٹ کے تحت لی گئی ہے۔ رنگ برنگی سی اینجل انتہائی خوبصورت ہے اور ویڈیو دیکھنے والوں نے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
سی اینجل شوخ رنگوں میں دکھائی دے رہا ہے اور اس میں قوسِ قزح کے رنگ بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ یوٹیوب پر کسی نے اسے سمندری تتلی قرار دیا ہے تو کسی نے اسے پالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے یہ بھی پوچھا ہے کہ آیا یہ جانور زہریلا تو نہیں ہے؟
The post سی اینجل نامی سمندری مخلوق کی ناقابلِ یقین فوٹیج وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Yb5o9f
via Blogger https://ift.tt/2SeMdrd
April 27, 2020 at 10:02PM
0 comments:
Post a Comment