Ads

کورونا یا کچھ اور؟ ایدھی سرد خانے میں معمول سے دگنی میتیں

کراچی:  ایدھی فاؤنڈیشن نے شہر کے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں جاں بحق افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے لائی جانے کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 15 مارچ سے 2 اپریل تک 18 روز میں ایدھی سرد خانوں میں مجموعی طور پر 401 میتیں کو لایا گیا جس میں 220 مرد جبکہ 181 خواتین کی میتیں شامل تھیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق لائی جانے والی 66 میتیں ایسی تھیں جن کی عمر ایک سے 40 سال کے درمیان تھیں اسی طرح سے 76 میتیں وہ تھیں جس میں جاں بحق ہونے والوں کی عمر 41 سال سے 55 سال کے درمیان تھیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ میتیں سرد خانے میں رکھواتے وقت ورثا کی جانب یہ بتایا جاتا تھا کہ انتقال کرجانے والے شخص یا خاتون کو سانس کی تکلیف تھی تاہم کسی بھی ورثا کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ جو میت وہ سرد خانے میں رکھوا رہے ہیں اس کی وجہ ہلاکت کیا تھی اور نہ ہی لائی جانے والی میتیوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا ۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ سال 15 مارچ سے 30 مارچ 2019 تک کے بھی اعداد و شمار جاری کیے گیے ہیں جس کے مطابق ان 16 روز میں مجموعی طور پر ایدھی سرد خانے میں 324 میتوں کو لایا گیا جس میں 228 میتیں مردوں کی جبکہ 96 میتیں خواتین کی شامل ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی سرد خانے میں لائی جانے والی میتیوں میں وہ میتیں بھی شامل ہوتی ہیں جو اندرون سندھ یا اندرون ملک سے علاج کی غرض سے کراچی آتے ہیں اور دوران علاج انتقال کر جانے کے بعد ان میتیوں کو ایدھی سرد خانے منتقل کر کے غسل کفن کے بعد آبائی علاقے لیجایا جاتا ہے۔

 

The post کورونا یا کچھ اور؟ ایدھی سرد خانے میں معمول سے دگنی میتیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XCPFiT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment