Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کچھ عرصے سے غیر متوقع پریشانیوں نے آپ کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے آپ جو کچھ چاہتے ہیں وہ نہیں ہو پاتا۔ ہمت نہ ہاریئے اور اپنے قدموں کو مضبوط رکھئے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

گزشتہ پیش آنے والے واقعات ایسے نہیں ہیں کہ انہیں آسانی سے بھلایا جا سکے،  لہٰذا ہماری مانئے تو ان واقعات کا ٹھنڈے دل و دماغ سے سامنا کیجئے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

محبوب سے جو توقعات وابستہ تھیں وہ جزوی طور پر پوری ہو سکتی ہیں، حالات سے گھبرا کر نیا کاروبار کرنے کا پروگرام نہ بنایئے ورنہ زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کاروباری افراد اپنی محنت کا بہتر صلہ پا سکیں گے، اپنی بنائی ہوئی سکیموں پر عمل پیرا کرنے کی کوشش کریں آپ کی بنائی گئی سکیمیں کافی حد تک کاروبار کیلئے بہتر ثابت ہو سکتی ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

جلد بازی نہ کریں ورنہ بازی ایک بار پھر پلٹ سکتی ہے آپ اس حقیقت کو نظر انداز نہ کریں کہ بڑی کوشش و محنت کے بعد حالات نے صحیح رخ اختیار کیا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

دل و دماغ کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ اکثر و بیشتر یہی آپ کے جذباتی بننے کا سبب بن سکتے ہیں، جو کسی بھی لحاظ سے آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو سکتا ہے بعض الجھے ہوئے امور ان کی مدد کے سبب حل ہو سکتے ہیں، اولاد کے سلسلے میں خوشی حاصل ہو سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

تعمیراتی منصوبے کو بے خوف عملی شکل دیجئے۔ نتائج توقع کے مطابق نکل سکتے ہیں۔ کامیابی آپ کے ہمراہ چلے گی۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کسی بھی موقعہ پر ہمت مت ہاریں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بعض قریبی رشتہ دار اپنی حرکتوں پر ندامت کا اظہار کر سکتے ہیں آپ بھی ایسا ہی کریں اور انہیں معاف کر دیں اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنے اخراجات بھی گھٹانے کی کوشش کیجئے تاکہ کسی کا مقروض نہ ہونا پڑے، گھریلو ماحول خوشگوار ہی رہے گا لیکن اپنے دوستوں کی گھر میں آمدورفت بند کر دیجئے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

عزیزوں کے ساتھ آپ کا سلوک عجیب و غریب ہو سکتا ہے تعلیمی سلسلے میں کامیابی ہو سکتی ہے اپنے دوستوں پر زیادہ بھروسہ نہ کریں، کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

من پسند فرد کیساتھ شادی کا امکان، ملازمت سے وابستہ افراد کی ترقی کے امکانات ہیں لیکن آپ متذکرہ عرصے بسلسلہ فرائض وغیرہ لاپرواہی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wECHGy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment