Ads

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پاکستانی خواتین کی زندگیاں بدل رہی ہے

کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ کائنات ناز نے جب ایک سال قبل ٹیکنالوجی سے متعلق ایک تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا تو اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کی زندگی بدل جائے گی اور ایک قدامت پسند معاشرے میں خواتین کس طرح کام کرسکتی ہیں اس بارے میں اس کے خیالات بھی تبدیل ہوجائیں گے۔

اورنگی ٹاؤن کی رہائشی کائنات ناز اس سے قبل شعبہ تدریس سے وابستہ تھی تاہم وہ اس سے مطمئن نہیں تھی اسی لیے اس نے ٹیک کرو TechKaro پروگرام میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستانی خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ اس وقت کائنات ناز ایک سافٹ ویئر کمپنی سے وابستہ ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں خواتین مجموعی افرادی قوت کا 25 فیصد ہے جو اس خطے میں سب سے کم شرح ہے اور بینک نے اس شرح کو بڑھا کر 45 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

 

The post ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پاکستانی خواتین کی زندگیاں بدل رہی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YcoxaV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment