نئی دہلی: بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔
ایشیا اوشیانا زون کی جانب سے ثانیہ مرزا کو انڈونیشیا کی پرسکا میڈیلین نوگروہو کے ہمراہ نامزد کیا گیا، فاتح کا انتخاب شائقین کی آن لائن ووٹنگ پر ہوگا جویکم سے 8 مئی تک جاری رہے گی۔ ثانیہ مرزا کی گذشتہ ماہ فیڈکپ میں واپسی ہوئی تھی،انھوں نے بھارت کو پلے آف میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ ایونٹ مجھے اپنے پہلے ٹورنامنٹ کی طرح محسوس ہوا تھا، ہارٹ ایوارڈ کیلیے اپنی نامزدگی پر میں فیڈکپ سلیکشن پینل کی مشکور ہوں۔
The post ثانیہ مرزا کو فیڈ کپ ٹینس ہارٹ ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Sq9Jlk
0 comments:
Post a Comment