Ads

کھلاڑیوں کی اکثریت فٹنس کے معیار کوبرقرار رکھنے میں کامیاب

 لاہور:  ویڈیو لنک پر بیشتر قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں، اس حوالے سے تمام ٹرینرز رپورٹس چند روز میں تیار کرکے شعبہ ڈومیسٹک اور ہیڈکوچ مصباح الحق کو بھجوادیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن میں گھروں تک محدود کھلاڑیوں کی اکثریت نے فٹنس کے معیار کو برقرار رکھا ہے،انھوں نے مقررہ وقت میں تمام ڈرلز کرکے ٹرینرز کومطمئن کردیا، شان مسعود، امام الحق،بابر اعظم، سرفرازاحمد،اظہرعلی،اسد شفیق اور محمد عباس کی فٹنس کا لیول بہت عمدہ رہا ہے، عماد وسیم، حسن علی اور محمد عامر کی فٹنس میں بہتری پائی گئی۔

صوبائی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اکثریت بھی فٹنس کے مقررہ پیمانے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔تین کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، عابد علی اور یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ اگلے ہفتے ہوگا۔

The post کھلاڑیوں کی اکثریت فٹنس کے معیار کوبرقرار رکھنے میں کامیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/350AfXv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment