Ads

لاک ڈاؤن کی سخت پابندیوں سے شہری مشتعل ہونے لگے

کراچی: کراچی میں کورونا وائرس کی وبا روکنے کے لیے نافذ کیے گئے سخت لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے شہری مشتعل ہونے لگے، ہجرت کالونی میں پولیس کی جانب سے گھر کے باہر بیٹھے افراد کو گھر جانے کا کہنے پر مکین مشتعل ہوگئے، ایک شہری نے اینٹ اٹھاکر پولیس موبائل پر مارنے کی کوشش کی جسے پڑوسیوں نے روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق سول لائن تھانے کی حدود ہجرت کالونی میں پولیس نے گھر کے باہر بیٹھے افراد کو گھر جانے کا کہا تو مکین مشتعل ہوگئے، مشتعل شہری نے اینٹ اٹھا کر پولیس موبائل پر مارنے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود پڑوسیوں نے مشتعل شہری کو پکڑلیا اور پولیس موبائل میں سوار اہلکار اپنی جان بچا کرنکل گئے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد پولیس موبائل کے اردگرد موجود ہے۔

The post لاک ڈاؤن کی سخت پابندیوں سے شہری مشتعل ہونے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3b1Bvf3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment