Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ہماری تحریر کو غور سے سمجھنے کی کوشش کریں اور پھر ان پر عمل کرکے آپ اپنے اردگرد اجالے پھیلا سکتے ہیں بصورت دیگر اندھیرے آپ کا مقدر بن سکتے ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے لیکن ایسا اسی صورت میں ہو سکتا ہے جبکہ آپ اپنا گھریلو ماحول درست رکھیں، آپ کے اخراجات کی رفتار بھی خاصی تیز ہو سکتی ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

عجیب و غریب حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اگر آپ حقیقی معنوں میں اپنی صلاحیتوں سے کام لے کر حالات کا رخ پلٹ گئے تو پھر شاید اس قدر نقصان نہ ہو جتنا کہ ہونا چاہیے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

یہ عرصہ آپ کو مزید احتیاط کا درس دے رہا ہے، آپ حالات کو دیکھتے ہوئے محسوس کریں گے کہ آپ کی کوئی دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہو گی۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اگر آپ اپنی جلد بازی والی عادت چھوڑ دیں اور خود کو عقلمندوں کا بادشاہ سمجھ کر ہر کام خود کرنے والی پالیسی بدل دیں تو بہت کچھ ہو سکتا ہے لہٰذا دوسروں کو بھی اہمیت دیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

کوئی گھر میں نفرت کا بیج بونے کی کوشش کر سکتا ہے، اگر آپ نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں سے کام لیکر حالات پر اپنی گرفت مضبوط رکھی تو پھر کسی قسم کا بگاڑ پیدا ہونے کا امکان ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہر کام پورے اعتماد سے کیجئے، اپنے حوصلوں کو مضبوطی بخش کر آگے جانے کے بارے میں جدوجہد کریں، بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کاروباری سلسلے میں جدوجہد اور مستقل مزاجی کی ضرورت جتنی اب ہے پہلے کبھی نہ تھی اگر آپ اچھے وقت کا لحاظ رکھتے ہوئے کچھ کر لیں تو پھر چند خصوصی امور بآسانی طے پا سکیں گے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بسلسلہ جائیداد آپ کا دیرینہ مقصد پورا ہو سکتا ہے کاروباری حالات قدرے درستگی اختیار کر سکتے ہیں، ہمت سے کام لے کر حالات کا مقابلہ کریں، آپ بہت کچھ حاصل کر سکیں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

بعض امور کے سلسلے میں جذباتی فیصلے رنگ لا سکتے ہیں، کاروباری سلسلے میں سفر پیش آ سکتا ہے۔ نتائج حوصلہ افزاء ہی برآمد ہو سکتے ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اپنے خوشامدی ساتھیوں کی باتوں میں نہ آئیں آپ کو کسی نقصان سے دو چار کر سکتے ہیں۔ کوئی مخالف آپ کے خلاف سازش کر سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اگر خوشگوار زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں تو بتدریج اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش کیجئے، سب سے الگ تھلگ رہ کر زندگی گزارنا اچھے لوگوں کا دستور نہیں ہوتا رشتوں کو بھی سمجھنے کی کوشش کیجئے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wECHGy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment