Ads

افغان صدر اشرف غنی کا 2 ہزار طالبان کی رہائی کا اعلان

افغان صدر اشرف غنی کا 2 ہزار طالبان کی رہائی کا اعلان

کابل: افغانستان نے عید الفطر کے موقع پر ہونے والی جنگ بندی کے دوران 2 ہزار طالبان جنگجوؤں کی رہائی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت طالبان کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

افغان صدر کے ترجمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جنگ بندی کے ردعمل میں ان کے 2 ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر: طالبان نے افغان حکومت سے 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے عیدالفطر پر افغان حکومت سے 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ صدر اشرف غنی نے اس جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان فورسز جنگ بندی کی شرائط کا احترام کریں گی۔

The post افغان صدر اشرف غنی کا 2 ہزار طالبان کی رہائی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gkcpv1

via Blogger https://ift.tt/2ZAo4jE
May 24, 2020 at 10:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment