Ads

این ڈی ایم کی جانب سے اسپتالوں کو 40 لاکھ سے زائد ماسکس فراہم

 اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اب تک ملک بھر کے اسپتالوں کو مجموعی طور پر 40 لاکھ سے زائد ماسکس اور 9 لاکھ 55 ہزار سے زائد حفاظتی سوٹس بھجوائے جاچکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق این ڈی ایم اے نے 4 مراحل میں چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز میں حفاظتی سامان تقسیم کئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ان چار مراحل کے دوران صوبوں کو بھجوائے گئے حفاظتی سامان میں ایک لاکھ 53 ہزار 565 این 95 ماسکس، 38 لاکھ 91 ہزار 588 میڈیکل فیس ماسک، 9 لاکھ 55 ہزار417 حفاظتی سوٹ، ایک لاکھ 44 ہزار 467 گاؤنز، 10 لاکھ 33 ہزار 643 دستانے، 3 لاکھ 46 ہزار 896 ٹوپیاں ، 36 ہزار 520 فیس شیلڈ ، 2 لاکھ 11 ہزار 244 شُو کور اور 97 ہزار 982 چشمے عینکیں شامل ہیں۔

The post این ڈی ایم کی جانب سے اسپتالوں کو 40 لاکھ سے زائد ماسکس فراہم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3d8iDM4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment