لاہور: سابق ٹیسٹ اسپنر اورکوچ مشتاق احمد کے صاحبزادے بزل شوبزمیں نام کمانے کے خواہشمند ہیں، انھوں نے اپنا گانا ریلیز کردیا جب کہ سابق اور موجودہ کرکٹرز نے اسے سراہتے ہوئے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مشتاق احمد نے کہاکہ بزل نے انگلینڈ سے آرکیٹیکٹ کی تعلیم حاصل کررکھی ہے، میوزک سے اسے کافی لگاؤ ہے، وہ اداکاری بھی کرنا چاہتا ہے،یہ اس کا شوق ہے جس کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالوں گا۔
انھوں نے کہا کہ ہرشعبے میں اچھے بْرے لوگ ہوتے ہیں، میرا بیٹے نے جس فیلڈ کا انتخاب کیااس میں بھی بہت اچھے لوگ موجود ہیں، جہاں میری ضرورت ہوئی میں اسے سپورٹ کروں گا، میں نے بیٹے کو سمجھا دیا ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کرنا جس سے خاندان کی عزت پر حرف آئے۔
The post مشتاق احمد کے صاحبزادے گلوکار بن گئے، گانا ریلیز کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XfYbnA
via Blogger https://ift.tt/36NfAas
May 30, 2020 at 10:59PM
0 comments:
Post a Comment