Ads

کوئی کرکٹ میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا، سب فکس ہوتے ہیں، بکی سنجیو چاولہ

کوئی کرکٹ میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا، سب فکس ہوتے ہیں، بکی سنجیو چاولہ

ممبئی: بھارتی بکی سنجیو چاولہ نے دعویٰ کیاکہ کوئی بھی کرکٹ میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا، سب ہی فکس ہوتے ہیں۔

دہلی پولیس کو اپنے تازہ بیان میں بکی سنجیو چاولہ نے کہا کہ لوگ جو بھی کرکٹ میچ دیکھتے ہیں وہ سب فکس ہوتے ہیں، بہت ہی بڑا انڈر ورلڈ مافیا تمام مقابلوں پر اثرانداز ہوتا ہے، یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے کسی فلم کی کوئی ڈائریکشن دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجیو چاولہ نے یہ بھی کہاکہ اس سارے کھیل کے پیچھے بہت ہی طاقت ور مافیا ہے، اس لیے وہ اس حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب اسپیشل سی پی کرائم پراویررانجن نے کہاکہ چونکہ معاملہ زیرتفتیش ہے اس لیے وہ اس بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کرسکتے۔

 

The post کوئی کرکٹ میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا، سب فکس ہوتے ہیں، بکی سنجیو چاولہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XfZgf8

via Blogger https://ift.tt/3djKUjr
May 30, 2020 at 10:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment