Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

گھریلو حالات متاثر ہو سکتے ہیں، آپ انتہائی تحمل و حوصلہ کے ساتھ حالات پر قابو پانے کی کوشش کریں تاکہ صورت حال زیادہ نہ بگڑ سکے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اب بھی اگر آپ ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ کوشش کریں تو حالات قدرے بدل سکتے ہیں، یقینا آپ بھی موجودہ حالات سے مطمئن نہیں ہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

غیر ملکی سفر میں رکاوٹ کا خاتمہ کسی دوست یا رشتہ دار کی خصوصی مدد وغیرہ کے سبب ہو سکتا ہے، اگر کاروبار مشترکہ ہے تو پھر شریک کار پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ نہ کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو سکتا ہے بعض الجھے ہوئے امور ان کی مدد کے سبب حل ہو سکتے ہیں، اولاد کے سلسلے میں خوشی حاصل ہو سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

محبت کے معاملات قدرے بہتر ثابت ہو سکتے ہیں، کسی نئے کاروبار کا آغاز ہرگز نہ کریں، کوئی شخص کسی بھی سلسلے میں آپ سے رقمی مدد طلب کر سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مشترکہ بزنس میں کامیابی کا امکان زیادہ ہے، اگر نیا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو پھر ایسا کام کریں جس میں بھاگ دوڑ نہ کرنی پڑے لیکن ضروری ہے کہ اس میں آپ کا عمل دخل زیادہ ہو۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

کوئی شک نہیں کہ آپ کے شریک حیات آپ کو بہت زیادہ چاہتے ہیں لیکن آپ اس حقیقت کو کیوں فراموش کردیتے ہیں کہ پھولوں کے ساتھ ساتھ کانٹے بھی ہوتے ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

حالات کا اندازہ کرتے ہوئے کوئی ایسا لائحہ عمل مرتب کیجئے جس پر کسی کو بھی اعتراض کرنے کا موقعہ نہ مل سکے، یہ درست ہے کہ آپ کے شریک حیات آپ کو بہت چاہتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کسی صاحب حیثیت مقتدر شخصیت کے ساتھ تعلقات قائم ہو سکتے ہیں اگر اس قسم کے تعلقات پہلے ہی سے استوار ہو چکے ہیں تو پھر یہ مضبوطی اختیار کر سکتے ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

مخالفین بھی آپکو پریشان کرنے کی غرض سے نئے ہتھکنڈے بروئے کار لاسکتے ہیں۔ اگر آپ نے پیش آمدہ حالات سے خوفزدہ ہو کر ہمت نہ ہاری تو پھر مخالف اپنے ہی جال میں الجھ سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ اپنی ذاتی صلاحیتوں سے کام لے کر دیگر فریقین کو اطمینان دلا دیں اور جس راہ پر آپ اب تک گامزن رہے تھے اسے چھوڑ دیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بعض اوقات آپ نے اپنی دور اندیشانہ پالیسیوں کے تحت مختلف امور کے سلسلے میں ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ہر بار ایسا تو نہیں ہو سکتا، کبھی کبھار سیر کو سوا سیر بھی مل جاتا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wECHGy

via Blogger https://ift.tt/2XvBBGw
May 26, 2020 at 10:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment