Ads

پاکستان کرکٹ کا 31 رکنی دستہ انگلینڈ روانہ ہوگیا

 لاہور: پاکستانی ٹیم کا 31 رکنی دستہ انگلینڈ روانہ ہوگیا۔

پاکستانی ٹیم میں 20 کھلاڑی اور 11 کوچنگ سپورٹ اسٹاف ارکان شامل ہیں جن کو نجی ہوٹل کے بائیو سکیور ماحول میں رکھا گیا تھا۔ وہاں سے کھلاڑی تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ گاڑیوں میں بیٹھ کر علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے کچھ دیر بعد انہیں خصوصی طیارے میں بٹھایا گیا۔

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ان کی اہلیہ بھی ٹیم کے ساتھ سفر کررہی ہیں۔ ان دونوں کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا انگلینڈ پہنچنے پرکورونا ٹیسٹ ہوگا اور تمام لوگ چودہ روز تک ووسٹر میں قرنطینہ میں رہیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔بولنگ کوچ وقاریونس سڈنی سے انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ابھی ہونا ہے۔

The post پاکستان کرکٹ کا 31 رکنی دستہ انگلینڈ روانہ ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NAySH1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment