Ads

بھارت سے بے دخل پاکستانی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے

 لاہور: بھارت سے ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیے گئے پاکستانی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے۔

پاکستانی سفارتکار عابد حسین اور طاہر خان اپنی اہل خانہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی سفاتکاروں کو حراست میں لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

بھارت نے ان پر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات لگائے اور پھر ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 2 سفارت کاروں پر جاسوسی کا الزام؛ پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

پاکستان حکومت نے ویانا کنوشن کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ متعلقہ سفارت کار رات گئے بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ ان سفارت کاروں کو پولیس کی سیکیورٹی میں گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

The post بھارت سے بے دخل پاکستانی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3eAdBJ0
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment