Ads

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر سی ڈی اے کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مقامی وکیل چوہدری تنویر اخترکی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں مندر کی تعمیر کے لئے دی گئی زمین واپس لی جائے، ہندو مندر کی تعمیر کے لئے تعمیراتی فنڈز بھی واپس لیے جائیں، سید پور ویلج میں پہلے سے مندر موجود ہے، حکومت اس کی تزئین و آرائش کرسکتی تھی، ایچ نائن میں مندر کو دی گئی زمین اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی  خلاف  ورزی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرایا جائے اور مندر میں تعمیر پر حکم امتناع جاری کیا جائے، ایچ نائن سیکٹر میں حکومت نے مسجد کے لیے تو فنڈز کا اعلان نہیں کیا مندر کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کر دیے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے بتائے کہ کیا ایچ نائن میں مندر اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا حصہ ہے یا نہیں؟، اقلیتوں کے مکمل حقوق ہیں، ان کا بھی خیال رکھنا ہے۔

عدالت نے مندر کی تعمیر فوری روکنے اور حکم امتناع کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری وزارت مذہبی امور، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے،  چیئرمین سی ڈی اے بورڈ اور چیئرمین یونین کونسل ایچ نائن کو فریق بنایا گیا ہے۔

The post اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر سی ڈی اے کو نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Zf2LC4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment