Ads

چھٹی تا بارہویں جماعت کی کلاسز آن لائن ہونگی، سندھ حکومت

کراچی: سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوراس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا،سیکریٹری تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیسیف اورمائیکرو سافٹ کی مدد سے آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی جب کہ اس ضمن میں 75 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ بھی دیںگے، سیکریٹری تعلیم نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرزکو17 جون تک اساتذہ و طلبا کاڈیٹادینے کی ہدایت کی ہے،آن لائن سیشن کے لیے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبائی صورتحال کے پیشن نظر سندھ حکومت نے تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ، طلبا کے گزشتہ جماعتوںکے نتائج کودیکھتے ہوئے اگلی کلاس میںترقی دی جائے گی ۔

 

The post چھٹی تا بارہویں جماعت کی کلاسز آن لائن ہونگی، سندھ حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3dQdyZT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment