اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اوردس افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل عامر مسعود کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جبکہ دس ائیر کموڈورز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل عامر رشید، ائیروائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی، ائیر وائس مارشل محمد جمال ارشد، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، ائیر وائس مارشل محمد سرفراز، ائیر وائس مارشل کاظم حماد، ائیر وائس مارشل شکیل غضنفرجبکہ پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ سے ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل عرفان ظہیر، ائیر وائس مارشل آصف مقصود اور ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات شامل ہیں۔
The post پاک فضائیہ کے ایک ائیرآفیسرکوائیرمارشل اور10 افسران کوائیروائس مارشل کے عہدوں پرترقی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OdHEeD
0 comments:
Post a Comment