اسلام آباد: ازبکستان نے پاکستان کو کورونا سے متعلق 25میٹرک ٹن حفاظتی سامان اور ادویات فراہم کی ہیں۔
نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سامان خصوصی طیارے آئی ایل 76کے ذریعے نورخان ائیربیس پہنچایا گیا۔ ازبک سفیر سعد اللہ نے طبی امداد این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کیا۔
ترجمان ازبک سفارتخانہ کے مطابق طبی امدادمیں16ٹن ادویات،9ٹن انفرادی حفاظتی آلات شامل ہے۔سامان میں سرجیکل ماسک، دستانے، سینیٹائزر، شوز کور، پائرو میٹر، رسپیریٹر اور مختلف قسم کی ادویات شامل ہیں۔
The post ازبکستان نے پاکستان کیلیے25 میٹرک ٹن طبی امداد بھیج دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Wzac6R
0 comments:
Post a Comment