Ads

جنوبی وزیرستان میں زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

وزیرستان: لدھا کے علاقے میں زائرین کی پک اپ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان میں مچن بابا کی زیارت سے واپسی پر لدھا کے علاقے میں زائرین کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ زائرین کا تعلق ممہ خیل سرائے نورنگ سے ہے جو  مچن بابا کے مزار گئے تھے۔

جاں بحق افراد کی نمازجنازہ لکی مروت میں ان کے آبائی گاؤں ممہ خیل سرائے نورنگ میں ادا کی گئی۔

The post جنوبی وزیرستان میں زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3f7Mnu8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment