Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کاروباری سلسلے میں کوئی اہم چانس مل سکتا ہے لیکن مخالفین کو بھی نظر انداز نہ کیجئے جو کہ اسی موقعہ کے منتظر تھے اگر آپ نے بلا سوچے سمجھے قدم اٹھایا تو انجام قطعی غلط برآمد ہو سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اپنے جدید قسم کے محبوب پر بھی زیادہ بھروسہ نہ کیجئے، اپنے ان جذبات کو انسانیت کا جامہ پہنا دیجئے ورنہ یہ غلط انداز نظر آپ کو لے ڈوبے گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

مزاج ٹھنڈا رکھیں کاروبار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا نقصان کی بنیاد بن سکتا ہے۔ کوئی مخالف نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے آپکے غلط فیصلے کی وجہ سے کچھ لوگ دشمن بن سکتے ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ملازمت کرنے والے حضرات اپنے فرائض ہوش و حواس کے ساتھ انجام دیں، کوئی اندر کا بھیدی بھی آپ کو بدنام کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ملازمت نو کے حصول کی کوشش بار آور ثابت ہو سکتی ہے، آمدنی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ہر کام کے سلسلے میں مکمل احتیاط رکھتے ہوئے قدم آگے بڑھائیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بعض معاملات کے سلسلے میں آپ کے قریبی عزیز بھی آپ کا پورا پورا ساتھ دے سکتے ہیں، اگر کوئی دوست مشترکہ بزنس میں شمولیت کی دعوت دے تو اسے قبول کر لیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

کاروبار کو غیر معمولی وسعت دے کر گری ہوئی ساکھ دوبارہ بحال ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ ہونے والے نقصان کی تلافی بہت حد تک ہو سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ کا مزاج قدرے گرم رہے گا کسی سے لڑائی جھگڑا ہر گز نہ کریں آپ ہی کا وقت ضائع ہوگا کسی کا کچھ نہیں جائیگا کسی کو دی ہوئی رقم غیر متوقع طور پر واپس مل سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ترقی کے بند راستے خود بخود کھتے چلے جائینگے بس ذرا اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو پوری ہمت و جرات کیساتھ بروئے کار لے آئیے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے کی کوشش بھی قابل ستائش ہے ملازمت کے سلسلے میں کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔ کاروبار سے وابستہ افراد پورے اطمینان کے ساتھ کاروبار کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

غیر ملکی سفر یا غیر ملکی فرم کی وجہ سے آپ اپنی سکیموں کو عملی شکل دے سکیں گے، ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں، فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کاروبار کے سلسلے میں غیر ملکی سفر کامیاب ہو سکتا ہے لیکن اس سلسلے میں یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی ذاتی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں کسی دوسرے کی انگلی پکڑ کر چلنے کی پرانی عادت ختم کر دیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wECHGy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment