لاہور: آن لائن جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں ویرات کوہلی کیخلاف مدراس ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
چنئی کے ایک وکیل نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن جوئے کی ایپس نوجوانوں کا مستقبل تباہ کررہی ہیں،بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا بھاٹیہ جیسے اسٹارز نئی نسل کا ذہن خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں،دونوں کو گرفتار کیا جائے۔
وکیل کا کہنا ہے کہ جوا کھیلنے والے نوجوان داؤ پر لگانے کیلیے بھاری سود پر قرض لیتے ہیں جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر چند نے خودکشی بھی کرلی، دیگر لوگ کئی معاشرتی برائیوں میں بھی تیزی سے ملوث ہورہے ہیں، لہٰذا ہائیکورٹ فوری طور سخت ایکشن لے۔
The post آن لائن جوئے کو فروغ دینے کاالزام،کوہلی کی گرفتاری کیلیے درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XgwI4R
0 comments:
Post a Comment