Ads

کورونا دوسرے ملکوں میں پھیلانے کا الزام جھوٹ ہے ،معید یوسف

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے پاکستان سے کورونا دیگر ملکوں میں پھیلانے کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا وباء پوری دنیا میں پھیلی،پاکستان کو سنگل آؤٹ نہ کیا جائے۔

 

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران معید یوسف نے کہا کہ بیرونِ ملک جانے والے چند پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے پاکستان کا نام خراب ہوا، مسافر حکومت اور ایئرلائنز کی پالیسیوں پر لازمی عمل کریں، وزارت خارجہ نے معاملے کو سفارتی سطح پر بھی اٹھایا دیا۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان سے کوئی کورونا کا مریض باہر جانے سے روکنے کیلئے پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ جس مسافر میں کورونا کی علامات پائی گئیں وہ سفر نہیں کرسکے گا۔ بیرونِ ملک جانیوالے تمام مسافر حکومت اور ایئرلائنز کی ان پالیسیوں پر لازمی عمل کریں، کسی بھی بیماری کی علامات والے ٹیسٹ کروا کر ایئرپورٹ آئیں۔

The post کورونا دوسرے ملکوں میں پھیلانے کا الزام جھوٹ ہے ،معید یوسف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NT3vYk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment