Ads

بچوں پر جنسی تشدد کے مجرم کو پھانسی کی وڈیو منظر عام پر لانے کی سفارش

 پشاور:  خیبرپختونخوا میں بچوں پر جنسی تشدد روکنے کیلیے قانون بنانیوالی پارلیمانی کمیٹی نے رپورٹ اسمبلی میں پیش کردی۔

کمیٹی نے چائلڈ پروٹیکشن پولیس اسٹیشن کے قیام ، تشدد کے الزام میں سزائے موت پانے والے مجرم کو پھانسی کی وڈیو بناکر پبلک کرنے اور سزا یافتہ مجرموں کے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے اور نوکری پر پابندی کی سفارش کی ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بچوں پر تشدد کی روک تھام اور ملزمان کو سزائیں تجویز کرنے کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی، پانچ ماہ کے بعد کمیٹی کی رپورٹ وزیر قانون سلطان خان نے ایوان میں پیش کی۔

پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق جنسی تشدد کے واقعات کی رپورٹ عام تھانوں کی بجائے چائلڈ پروٹکشن پولیس سٹیشنز میں درج کی جائیں پولیس اسٹیشنز میں ایسے ایس ایچ اوز تعینات کرنیکی سفارش کی گئی ہے جو قوانین سے آگاہ ہوں، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ مساجد، مدارس، سکولوں دکانیں جہاں بچوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں کی انتظامیہ کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا پابند بنایا جائے۔

The post بچوں پر جنسی تشدد کے مجرم کو پھانسی کی وڈیو منظر عام پر لانے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3f1uVr0
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment